78

گھوٹکی: صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا ایک ملزم گرفتار

پولیس نے مقتول صحافی نصراللہ گڈانی قتل کیس کا ایک ملزم گرفتارکرلیا۔

میرپور ماتھیلو میں قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہونے والے صحافی کے قتل کیس میں ملوث ایک ملزم کو  پولیس نے یارو لوند کے علاقے سے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے صحافی کے قتل میں استعمال موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی جب کہ  ملزم کو تفتیش کےلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں، جلد ہی  نصراللہ گڈانی قتل کیس میں ملوث دیگرملزمان کو بھی گرفتار کرلیں گے۔

یاد رہے کہ میرپور ماتھیلو  سے تعلق رکھنے والے صحافی نصراللہ گڈانی پر 21 مئی کو فائرنگ کی گئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گئے تھے۔