52

اسلام آباد:ڈکیتی مزاحمت پر بائکیا ڈرائیور کا دن دیہاڑے قتل

دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں نے تشدد اور فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا۔

یہ افسوسناک واقعہ اسلام آبا دکے علاقے  تھانہ سنگجانی میں دوران ڈکیتی شہری کی مزاحمت  کرنے پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار  کو لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت پر ڈاکوؤں نےرمضان نامی بائکیا ڈرائیور  کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے  قتل کردیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو  شہری کو قتل کرکے موٹر سائیکل موبائل فون اور  نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،پولیس نے تشدد زدہ لاش ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔