148

4 دن سے دفن 62 سالہ شخص معجزاتی طور پر زندہ نکل آیا

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز خبریں تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں یورپی ریاست مولدووا میں کچھ ایسا ہی ہوا ہے جہاں ایک 62 سالہ شخص کو دفنانے کے 4 دن بعد زندہ ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق مولدووا پولیس کی جانب سے 74 سالہ خاتون کی لاش ملنے پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا، جہاں انہیں 62 سالہ شخص کے بارے میں انکشاف ہوا، 62 سالہ شخص کو 4 دن بعد زندہ حالت میں نکالا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کی لاش اس کے اپنے ہی گھر سے برآمد ہوئی تھی، جس کی نشاندہی خاتون کے رشتے دار کی جانب سے کرائی گئی، دوسری جانب 62 سالہ شخص زمین کے اندر دفن تھا، تاہم چیخ و پکار پولیس نے سن لی۔

جس کے بعد پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا، بزرگ شخص سے پولیس کے اصرار پر انکشاف کیا کہ اسے 18 سالہ نوجوان کی جانب سے زمین میں موجود تہہ خانے میں بند کیا گیا تھا، جس کے اوپر مٹی ڈالی گئی تھی۔

نارتھ ویسٹ مولدووا کے علاقے اوستیا میں بزرگ خاتون کو قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد فارنزک ماہرین کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔

 

 

 

جبکہ ٹیکنیکل، کریمنل اور فارنزک ایگزامینیشن رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ خاتون کی موت تشدد اور شدید زخموں کے باعث ہوئی ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق ملزم کی شناخت 18 سالہ نوجوان کے طور پر ہوئی ہے، تاہم نام تاحال نہیں معلوم ہو سکا ہے۔

ریسکیو کیے گئے 62 سالہ شخص کی جانب سے پولیس کو بیان میں بتانا تھا کہ وہ اور 18 سالہ نوجوان ہفتے کی رات کو ایک ساتھ شراب پی رہے تھے کہ اسی دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی۔

دوسری جانب تفتیشی ٹیم کی جانب سے عندیہ دیا جا رہا ہے کہ 18 سالہ نوجوان نے بزرگ شخص کو تہہ خانے میں مٹی تلے دفنانے کے بعد ہفتے اتوار یا پھر پیر کے روز خاتون کا قتل کیا ہے۔