53

منڈی بہاؤ الدین ، دریائے جہلم میں کشتی ڈوبنے سے 6 افراد جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین میں دریائے جہلم  میں کشتی ڈوبنے سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

منڈی بہاالدین کی تحصیل ملکوال میں کشتی مسافروں کو لے کر پیراں والا سے نور پور پیراں جا رہی تھی جس میں 30 افراد سوار تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی اور موٹر سائیکل کو کشتی پر رکھ کر دریا پار کرنے کے دوران حادثہ پیش آیا، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

جاں بحق افراد کا تعلق پیراں والا ضلع جہلم سے بتایا جاتا ہے، مرنے والی خواتین کی عمریں 40 اور50 جبکہ بچوں کی 2 سے 8 سال ہیں

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 7 افراد کو تشویشناک حالت میں ملکوال اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دیگر افراد کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔