300

معروف خاتون سوشل میڈیا انفلوئنسر 34 سال کی عمر میں دادی بن گئیں

سنگاپور  سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا اسٹار خاتون 34 سال کی عمر میں ہی دادی بن گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شرلی لنگ نامی خاتون ایک ریسٹورنٹ کی مالک ہیں جن کی تین شادیاں ہوچکی ہیں اور ان کے 5 بچے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق شرلی کی عمر اب 35 برس ہے، گزشتہ برس ان کے 17 سالہ بیٹے کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی تھی اور اس طرح شرلی 34 سال کی عمر میں ہی دادی بن گئی تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق شرلی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش 17 سال کی عمر میں ہوئی جس کے بعد ان کے ہاں ایک اور بیٹا پیدا ہوا اور پھر کے ان کے ہاں 3 بیٹیوں کی پیدائش ہوئی۔

 
 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

خاتون نے مارچ کے مہینے میں ایک ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے دادی بننے کے اچھے اور برے تجربے سے آگاہ کیا تھا۔ 

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے انٹرنیٹ پر خاتون کے بارے میں مختلف تبصرے بھی کیے جارہے ہیں جب کہ شرلی ایک مقامی کامیڈی فلم میں بھی کام کرچکی ہیں۔