129

28 سال پہلے لاپتہ ہونے والے والد کی شادی میں شرکت، دلہن نے گرفتار کرا دیا

سوشل میڈیا پر دلچسپ اور حیرت انگیز معلومات تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں افریقی ملک میں شادی کی تقریب کے دوران کچھ ایسا ہوا ہے جس نے سب کو حیران کر دیا ہے۔

وسطی نائیجیریا کی ریاست کوارا میں ایک شادی کی تقریب ڈرامہ بن کر رہ گئی ہے، جہاں 28 سال بعد بیٹی کی شادی میں شرکت کرنے والے والد کو مشکل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

افریقی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کوارا ریاست کے سیکیورٹی فورس کا افسر خاتون کے ساتھ وقت بتاتا تھا تاہم ماں بننے کے بعد سے والد مبینہ طور پر پراسرار طور پر روپوش ہو گیا تھا۔

جس کے بعد اب 28 سال بعد بیٹی کی شادی کی تقریب میں شرکت کرنے پہنچا تھا، والد دراصل بیٹی کے لیے بطور والد اپنی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پہنچا تھا، تاہم دلہن نے شادی کے دن ہی رونا دھونا شروع کر دیا۔

دراصل دلہن والد سے اس لیے نالاں تھی کہ بچپن سے لے کر شادی تک تمام ذمہ داریاں والدہ اکیلی نبھاتی آئی ہیں اور اب والد آ گئے جس پر بیٹی شدید خفا تھی۔

دوسری جانب شادی کی تقریب کے دوران والد کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ شادی کی تقریب مقامی ثقافت یوریبا کلچر کے تحت کی جائے، جبکہ ایک طویل فہرست بھی تھما دی۔

جبکہ سگے والد سوتیلے والد کے کلچر کے مخالف تھے اور اسی لیے اپنے کلچر کے مطابق شادی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، تاہم دلہن نے والد کے مطالبے کو رد کرتے ہوئے سوتیلے والد کی ہاں میں ہاں ملائی۔

جبکہ دلہن نے سگے والد کی موجودگی میں ہال میں آنے سے ہی انکار کر دیا، بیٹی نے مطالبہ کیا کہ اگر سگا والد شادی سے واپس چلا جائے، تو ہی وہ شادی کی تقریب میں آئے گی، تاہم والد نے بھی بیٹی کے مطالبے کو رد کر دیا۔

جس پر سوتیلے والد نے پولیس بلوالی اور سگے والد کو گرفتار کرنے کی درخواست کی، جس پر پولیس نے شادی ہونے تک سگے والد کو گاڑی میں ہی قید رکھا۔

تاہم شادی کے ختم ہونے پر والدہ کے اصرار پر سگے والد کو چھوڑ دیا گیا۔