25

والدین نے غیرت کے نام پر شادی شدہ بیٹی کو زہر کھلا دیا

عارف والا میں غیرت کے نام پر افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا، والدین نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کر دیا۔

عارف والا میں تھانہ احمد یار کے علاقے میں غیرت کے نام پر والدین نے شادی شدہ بیٹی کو قتل کردیا۔

ملزمان نے 20 سالہ بسمہ کو کھانے میں زہر ملا کر دیا جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئی ۔

پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، والدین کو مقتولہ پر نوجوان کے ساتھ ناجائز تعلقات کا شک تھا۔

پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے ۔