27

اسلام آباد سے سعودی شہری اغواء

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 8 سے سعودی شہری کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا جس کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

تھانہ مارگلہ پولیس نے سعودی سفارت خانے کی جانب سے شہری کی بازیابی کے لئے دائر درخواست پر مقدمہ درج کر لیا جس میں ایک شخص کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

درخواست کے مطابق عبدالواحد شاہد نامی ملزم نے سعودی شہری حنان عبداللہ البشر کو ایف ایٹ سے اغواء کیا۔ سعودی سفارت خانے نے درخواست کی ہے کہ غیر ملکی شہری کو اغواء کار سے فوری بازیاب کرایا جائے۔