22

نشئی شوہرکے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق

  کراچی: لائنزایریا میں نشئی شوہرکے مبینہ تشدد سے بیوی جاں بحق ہو گئی۔

بریگیڈ تھانے کے علاقےلائنزایریا خان میڈیکل کے قریب گھر میں خاتون کی لاش ملی جو کہ پراسرار طور پر ہلاک ہوئی ، مقتولہ کی شناخت 30 سالہ سعدیہ زوجہ روح الامین کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او بریگیڈ اکسیر عباسی کے مطابق مقتولہ گھریلو ملازمہ تھی اورمقتولہ خاتون شوہرکے مبینہ تشدد سے ہلاک ہوئی۔ مقتولہ کا شوہرنشے کاعادی ہے ہفتے اوراتوار کی درمیانی شب مقتولہ اورملزم شوہرکے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا تھاجس کے نتیجے میں مقتولہ کی حالت خراب ہوئی تھی اور اسے نجی اسپتال بھی لے جایا گیا تھا اوراتوارکوخاتون دم توڑگئی۔

انھوں نے بتایا کہ مقتولہ کاشوہرموقع سے فرارہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب مقتولہ خاتون کے کزن حشام نے بتایا کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر لڑائی جھگڑا ہوا کرتا تھا اور جب گھر والے ان کے گھر جاتے تھے کو معاملہ حل ہوجاتا تھا،صبح بچوں نے نانی کے گھرآکر بتایا کہ والدہ اٹھ نہیں رہی ہیں جس پرنانی گھر پہنچتی ہیں اور بیٹی کواسپتال لے جانے کی کوشش کرتی ہیں تو داماد بیٹی کواسپتال لے جانے نہیں دیتا اور اپنی ساس پر بھی ہاتھ اٹھاتا ہے داماد جسے ہی گھر سے فرارہوتا ہے تو نانی اپنی بیٹی کو لیکر جناح اسپتال پہنچیں جہاں ڈاکٹر بیٹی کی موت کی تصدیق کر دیتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی کزن سعدیہ کواس کے شوہرسےگلا دبا کرقتل کیا ہے، شوہر نشے کا عادی ہے اورمقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی۔