279

نوکری نہیں چھوڑسکتے، 3 ماہ کی بیٹی کوئی گود لے لے: والدین کی سوشل سائٹ پر پوسٹ

معروف امریکی ویب سائٹ ریڈاِٹ پر حال ہی میں شائع ہونے والی ایک تحریر نے شہریوں کو حیران کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوکری کے شوقین والدین نے اپنی تین ماہ کی بیٹی کو کسی کو بھی گود دینے کیلئے تیار ہیں اور خود اس کا اعتراف ریڈاِٹ کی ایک پوسٹ میں کیا جس پر صارفین نے برہمی کا اظہار کیا۔

بچی کے والد نے کہاکہ 3 ماہ کی الزبتھ ان کی طرزِ زندگی میں جگہ نہیں بنا پارہی اور وہ دونوں میاں بیوی اس وجہ سے کافی پریشان ہیں اور چاہتے ہیں کوئی ان کی بیٹی گود لے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی بیوی نے ان تین ماہ میں بیٹی کو  دودھ پلانے، کپڑے تبدیل کروانے اور غسل دینے کے علاوہ کوئی توجہ نہیں دی۔

اس یہ بھی بتایا کہ وہ اور اس کی اہلیہ اپنے طریقے سے کام کرنے کے عادی تھے اور نوکری نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ وہ انہیں پسند ہے، اسی لیے چاہتے ہیں کہ بیٹی کوئی اور رکھ لے۔

پوسٹ کے مطابق شوہر کو لگا تھا بیوی بیٹی کی پیدائش کے بعد چھٹی لے گی لیکن وہ دو ہفتےبعد ہی آفس جانا شروع ہوگئی۔

دوسری جانب ریڈاِٹ پر کیے جانے والے کمنٹس کے مطابق جوڑے سے بچوں کے حقوق پر کام کرنے والے چائلڈ سروسز نے رابطہ کیا ہے اور اب ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔