150

ڈاکو فیکٹری ملازمین سے ایک کروڑ 82 لاکھ روپے چھین کر فرار

کراچی: سکھن کے علاقے میں ڈاکو فیکٹری ملازمین سے ایک کروڑ 82 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق مقامی فیکٹری کے ملازمین بینک سے رقم نکلوا کر گاڑی میں فیکٹری جارہے تھے کہ پورٹ قاسم کے قریب ایک موٹر سائیکل پر سوار 3 ملزمان نے اسلح کے زور پر روکا۔

ملزمان نے رقم چھینی اور فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ سکھن تھانے میں درج کرلیا۔