33

تھانہ بھکر میں8سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا ملزم گرفتار

بھکر کے نواحی علاقہ بستی بھرگل میں 8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بھکر تھانہ بہل کی حدود بستی بھرگل میں اوباش کی دوست کی مدد سے  8 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس ذرائع  کے مطابق  متاثرہ بچی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر منتقل کردیا گیا ہے،بھکر ڈی پی او کے حکم پر ایس ایچ او بہل احمد عباس روکھڑی نے ملزم کو گرفتار کیا۔

بھکر ملزم عقیل احمد سمیت دو ملزمان کے خلاف متاثرہ بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔