37

شہریوں سے کروڑوں روپے بٹورنے والا جعلی ونگ کمانڈر گرفتار

کراچی میں شہریوں سے کروڑوں روپےلوٹنے والے جعلی ونگ کمانڈر کو گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی ونگ کمانڈر ذیشان کی گرفتاری سعدی ٹاؤن سے عمل میں لائی گئی۔پولیس کے مطابق ملزم خود کو حساس ادارے کا ونگ کمانڈر ظاہر کر کے شہریوں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر چکا ہے۔

گرفتار ملزم سے حساس ادارے کی یونیفارم اور جعلی آئی ڈی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے جو امیر گھرانوں کی خواتین سے شادی کرکے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش امیر گھرانوں کی تین لڑکیوں سے شادی کا اعتراف کیا ہے، امیر گھرانوں کی لڑکیوں سے شادی کے بعد کاروبار کے لیے کروڑوں روپے وصول کرنے کے علاوہ سرکاری ٹھیکے دلوانے کا جھانسہ دے کر شہریوں سے کروڑوں روپے ہڑپ چکا ہے۔