50

ملیر جیل میں قیدی نے ایڈز کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی

کراچی: ملیر جیل میں قیدی نے ایڈز (ایچ آئی وی) کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی۔

ترجمان وزیر جیل کے مطابق وزیر جیل خانہ جات علی حسن زرداری نے واقعے کا نوٹس لے لیا  ہےاور فوری طور پر تفتیش کی ہدایت کی ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق قیدی عزیر خان جدون  نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی، قیدی ایچ آئی وی کا شکار تھا جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباؤ میں تھا۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ وزیرجیل سندھ علی حسن زرداری نے آئی جی سندھ کو  واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

آئی جیل کو فوری تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔