47

امیربالاج قتل کیس،ملزم احسن شاہ کاجسمانی ریمانڈمنظور

امیربالاج قتل کیس میں اہم پیشرفت  سامنے آ گئی،عدالت نےملزم احسن شاہ کاجسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔

سی آئی اےپولیس نےمبینہ ملزم احسن شاہ کوجوڈیشل مجسٹریٹ صدف بتول کی عدالت میں پیش کیا،پولیس کی جانب سےاستدعاکی گئی کہ ملزم احسن شاہ سےمزیدتفتیش درکارہے،عدالت نےپولیس کی استدعامنظورکرتےہوئےملزم احسن شاہ کو 23مارچ تک پولیس کی تحویل میں دےدیا۔

خیال رہےکہ سی آئی اے پولیس نے احسن شاہ کو امیر بالاج کی مخبری کے الزام میں حراست میں لیا تھا ، احسن شاہ مقتول امیر بالاج کا قریبی دوست تھا، احسن شاہ پر مقدمہ میں نامزد ملزموں کے ساتھ رابطوں کا الزام ہے ، احسن شاہ نے مبینہ طور پر مخبری کے لیے نامزد ملزموں سے رقم وصول کی

 امیربالاج کوٹھوکرنیازبیگ کےقریب نجی سوسائٹی میں شادی کی تقریب کےدوران قتل کیاگیاتھا۔