کراچی: جناح اسپتال میں زیر علاج نوجوان نے بیماری سے تنگ آکر نیٹی جیٹی پل سے سمندر میں چھلانگ کر خودکشی کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نیٹی جیٹی پل پر موجودخودکشی کرنے والے نوجوان 27سالہ شاہ زیب ولد الیاس کے بھائی نے بتایاکہ میرا بھائی شاہ زیب 10 روزسے جناح اسپتال میں زیر علاج تھا۔
انہوں نے بتایا کہ صبح گیارہ بجے جناح اسپتال سے رکشے میں بیٹھ کرنیٹی جیٹی پہنچا جہاں اس نے پیشاپ کی نالی نکالی اور موبائل فون پھینک کر سمندر میں چھلانگ لگادی۔
متوفی شاہ زیب دو سال سے بے روزگار تھا والد کے ہمراہ دکان پر جاتاتھا تاہم ایدھی کی بحریہ ٹیم شاہ زیب کی لاش کو تلاش کررہی ہے۔