48

اسلام آباد: ڈور پھرنے سے باپ بیٹا زخمی

اسلام آباد میں پولیس کی تمام کوششوں کے باوجود گڈی اور ڈور کی فروخت نہ رک سکی۔ پتنگ بازی کے دوران گردن پر ڈور پھرنے سے باپ بیٹا زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جی سیون ون میں باپ بیٹے کی گردن پر پتنگ کی ڈور پھر گئی، ڈور پھرنے سے شہری کی گردن پر گہرا زخم آگیا۔

متاثرہ شہری محمد عدنان نے پتنگ باز نصیر مسیح اور عامر کے خلاف  تھانہ  آب پارہ میں درخواست دے دی۔

یاد رہے کہ واقعہ گزشتہ شام پیش آیا، پولیس کی جانب سے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔