39

بہاولنگر:بیٹے نے باپ کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا

بہاولنگر میں قتل کی لرزہ خیز واردات، بیٹے نے باپ کو سر بازار چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ قتل کی واردات پرانی سبزی منڈی کے قریب بھرے بازار میں پیش آئی۔

باپ کو قتل کرنے کے بعد ملزم بابر نے تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی۔

پولیس کے مطابق تاحال قتل کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

قتل کی فوٹیج آج نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم نے پے در پے چھری سے باپ پر وار کئے۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد جمیل موقع پر ہی دم توڑ گیا۔