سود کے دلدل میں پھنسے نوجوان کی مرید کے میں خودکشی کا واقعہ سامنے آگیا،پولیس کے مطابق سود کے پیسے ادا نہ کرنے پر نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔
جانبحق نوجوان نارنگ کا رہائشی تھا اور سود خوروں کے پاس مریدکے آیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے نوجوان کی لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے نوجوان کی شناخت صبور کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب مریدکے کے محلہ شیخاں میں ڈاکو شہری سے تین لاکھ ستر ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔
موبائل پیسہ شاپ کے مالک منظور لوڈ کیش کروانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔ ڈاکوں نے 3 لاکھ سے زائد کی رقم لی اور با آسانی فرار ہوگئے۔