64

تیزرفتار کار اُلٹ گئی، ماں بیٹا جاں بحق

سرگودھا کوٹمومن انٹرچینج کے قریب تیزرفتار کار ٹائر برسٹ ہونے سے الٹ گئی جس کے نتیجے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں ماں بیٹا جاں بحق جبکہ 2 خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں۔ تیزرفتار کار ٹائر برسٹ ہونے کے نیتجے میں الٹی۔ کار سوار افراد اسلام آباد سے فیصل آباد جارہے تھے۔

جاں بحق افراد میں 35 سالہ نادیہ بی بی اور 6 سالہ بیٹا ارحم شامل ہے جبکہ زخمی ہونے والے افراد کی شناخت مدیحہ بی بی اور صوبیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔