پشاور: ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر سے 970 گرام آئس (ہیروئن) برآمد کر لی۔
تفصیلات کے مطابق دوحہ کی پرواز پر سفر کرنے والے مسافر زبیر نے مذکورہ آئس ہیروئن بیگ کی تہہ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کے مشکوک ہونے پر دستی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔
ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔