سوشل میڈیا پر ریلز بنانے کی شوقین بیوی نے شوہر کی روک ٹوک اور موبائل چھیننے پر خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ میں 5 سالہ بیٹی کی ماں رچنا ساہو نے چھت سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ رچنا ساہو اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی تھی جس پر اس کا شوہر سے آئے دن جھگڑا رہتا تھا اور گزشتہ روز بھی ریلز اپ لوڈ کرنے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا۔
شوہر نے غصے میں آکر بیوی سے موبائل چھین لیا تھا جس پر دونوں کے درمیان بات چیت بند تھی اور آج رچنا نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کردی جب کہ شوہر کو پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے گئی تاہم بیان ریکارڈ کرنے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا۔