45

پانچ روز سے لاپتا بچے کی لاش سمندر سے مل گئی

  کراچی: پانچ روز  سے لاپتا بچے کی لاش کیماڑی شیریں جناح کالونی میں سمندر سے مل گئی۔ 

کیماڑی شیریں جناح کالونی میں قائم نجی اسپتال کے عقب میں سمندر سے کمسن لڑکے کی لاش ملی  جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 4 سالہ ابوذر ولد شاہ زیب کے نام سے کی گئی جو کیماڑی اشفاق کالونی کا رہائشی تھا اور 4 فروری کی صبح گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتا ہوگیا تھا۔

بچے کی لاش جمعرات کو سمندر سے مل گئی جو چند دن پرانی بتائی جاتی ہے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی  اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔