66

پسند کی شادی کے بعد پیشی پر آنیوالی لڑکی احاطہ عدالت میں قتل

پاکپتن: پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو احاطہ عدالت میں قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی پسند کی شادی کے بعد بیان ریکارڈ کرانے آئی تھی جسے احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جب کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ لڑکی ملکہ ہانس کے علاقے سے مجسٹریٹ اعجاز محمودکی عدالت میں پیش ہوئی تھی، لڑکی کی یہ دوسری شادی تھی، مقتولہ کی لاش ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئی۔