پھٹے ہوئے جوتوں کی وجہ سے شادی میں شرکت نہ کرنے پر ایک شخص نے دکاندار کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپریش کے ضلع فتح پور میں پیش آیا جہاں گیانیندر بھان ترپاٹھی نامی شہری نے چند روز قبل ایک مہنگی دکان سے جوتا خریدا جو ایک ہفتے بھی نہ چلا اور پھٹ گیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے گیانیندر کو اپنے سسرال میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنی تھی لیکن جوتا پھٹنے کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرپایا جس پر اس نے دکاندار کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔
گیانیندر کے وکیل نے بتایا کہ دکاندار کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ جوتا پھٹنے کی وجہ سے گیانیندر کو پیسے کو نقصان ہوا جبکہ شادی میں شرکت نہ کرنے کہ وجہ سے وہ ذہنی طور پر بھی متاثر ہوا ہے، اسی لیے گیانیندر نے جوتے اور علاج پر خرچ ہونے والے پیسوں کی دکاندار سے ڈیمانڈ کی۔
دوسری جانب دکاندار کا کہنا ہے کہ گیانیندر نے یہ جوتا سیل سے خریدا ہے اور ہم صرف جوتے کے سول (جوتے کے تلوے) خراب ہونے کی ذمہ داری لیتے ہیں نہ کہ پھٹنے کی۔
دکاندار نے گیانیندر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ پر اس چیز کا دباؤ ڈال رہا ہے جس کا میں ذمہ دار نہیں۔