53

ایپل واچ نے ٹریفک حادثے کے شکار 5 افراد کی زندگی بچالی

ایپل واچ میں کار کریش ڈیٹیکشن کے فیچر کینیڈا میں 5 افراد کی زندگی بچانے میں کردار ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل نے ستمبر 2022 میں آئی فون 14 اور ایپل واچ 8 سیریز کے ساتھ کار کریش ڈیٹیکشن فیچر بھی متعارف کرایا تھا۔

اس فیچر کے لیے ایپل کی جانب سے ایپل واچ اور آئی فونز میں متعدد سنسرز نصب کیے جاتے ہیں جو کسی حادثے پر ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کرتے ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان برنارڈینو کے قریب ایک شاہراہ میں گاڑی درخت سے ٹکرا گئی تھی۔

جب ایپل واچ کو گاڑی کے ٹکرانے کا اندازہ ہوا تو اس کی جانب سے فوری طور پر ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کیا گیا۔

ایپل واچ کے رابطے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔

مقامی حکام نے بتایا کہ گاڑی میں سوار ایک فرد کی ایپل واچ میں موجود کریش ڈیٹیکشن سافٹ وئیر نے ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کیا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ گاڑی میں 5 افراد پھنسے ہوئے تھے جن میں 2 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ دیگر کو مرہم پٹی کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ایپل کی ڈیوائسز میں موجود اس فیچر نے لوگوں کی زندگی بچائی ہے۔

اس سے قبل بھی یہ فیچر کئی بار حادثات کے شکار افراد کی زندگی بچانے میں کردار ادا کر چکا ہے۔