بلوچ نوجوانوں کو اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی بھارت کی ایک اور سازش بے نقاب ہو گئی۔
تحقیقاتی ادارے کے مطابق پاکستان مخالف پروپیگنڈے کیلئے بھارتی کمپنی نے اپنی ویب سائٹ پر آن لائن نوکری دینے کے حوالے سے اشتہار بھی جاری کر دیا۔
کمپنی نے اپنے ”ایکس“ اکاؤنٹ پر بھی نوکری کے حوالے سے تفصیلات جاری کی ہوئی ہیں، جس میں انہیں انگریزی سے بلوچی زبان میں مواد کا ترجمہ کرنا ہے۔
اس اقدام کا مقصد ایسے مواد کی بلوچی زبان میں تشہیر ہے جس سے بلوچ قوم کے ذہن کو پاکستان مخالف بنایا جا سکے، کمپنی بلوچ نوجوانوں کو ترجمہ کرنے کے عوض ادائیگی ڈالرز میں کرے گی۔