8

پنجاب میں اغوا، قتل اور زیادتی کے واقعات میں نمایاں اضافہ

2024 کے دوران پنجاب میں خواتین کے خلاف سنگین جرائم میں نمایاں اضافہ ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنسی زیادتی، غیرت کے نام پر قتل، اغوا اور گھریلو تشدد کے ہزاروں کیس رپورٹ ہوئے لیکن عدالتوں سے سزائیں نہ ہونے کے برابر رہیں۔ لاہور، فیصل آباد، قصور اور دیگر اضلاع میں جنسی زیادتی اور اغوا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔

لاہور میں جنسی زیادتی کے 532 کیس درج ہوئے، لیکن صرف 2 کو سزا ملی۔ اغوا کے 4,510 واقعات میں سے بھی صرف 5 ملزمان کو سزا ہوئی۔ گجرانوالہ میں گھریلو تشدد کے سب سے زیادہ 561 کیس رپورٹ ہوئے مگر کسی کو سزا نہیں ہوئی۔

ماہرین نے نظامِ انصاف کی ناکامی کو خواتین کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور فوری عدالتی اصلاحات، عوامی آگاہی مہمات اور پولیس کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی سفارش کی ہے۔