10

عدالتِ عظمیٰ کا اہم فیصلہ: دلہن کی ملکیت کسی صورت واپس نہیں لی جا سکتی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ دلہن کو دیے گئے جہیز اور تحائف اس کی غیر مشروط ملکیت ہوتے ہیں، اور طلاق کے بعد بھی ان پر اس کا مکمل حق برقرار رہتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے سات صفحات پر مشتمل یہ فیصلہ تحریر کیا، جس میں کہا گیا کہ شوہر یا اس کے خاندان کو دلہن کی ذاتی اشیاء پر کوئی حق حاصل نہیں۔ عدالت نے واضح کیا کہ دلہن کو چاہے جہیز اس کے اپنے گھر والوں نے دیا ہو یا شوہر کے، وہ تمام اشیاء اسی کی ملکیت شمار ہوں گی۔

یہ فیصلہ ایک مقدمے میں سامنے آیا جہاں محمد ساجد نے طلاق کے بعد نان نفقہ اور جہیز کی اشیاء میں کمی کی اپیل کی تھی، جسے سپریم کورٹ نے مسترد کر دیا۔