واشنگٹن۔امریکی پورن فلم انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نے کہا ہے کہ اْسے بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوٹل آنے کی ہدایت دی تھی۔ اس خاتون اداکارہ کو دعوت سن 2006 میں دی گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہوٹل پہنچنے کی دعوت پورن فلموں کی سابقہ معروف اداکارہ الانا ایوانز کو دی گئی تھی۔
اس اداکارہ نے ایک امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے اس دعوت کا انکشاف کیا ۔ الانا ایوانز کے مطابق سن 2006 میں کھیلے جانے والے ایک گولف ٹورنامنٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ شریک تھے اور انہیں دعوت ملی تھی کہ وہ اْن سے ملاقات کے لیے ہوٹل آئیں۔الانا ایوانز نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ سن 2006 میں وہ اور اسٹیفنی کلفورڈاچھی دوست تھیں اور رابطے میں تھیں۔ ایوانز کے مطابق اْس وقت اسٹیفنی کلفورڈ کو ’اسٹارمی ڈینیئلز‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔ ایوانز نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اسٹارمی نے اْسے اِس ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے اگلی ملاقات میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔ایوانز نے نے یہ بھی بتایا کہ اسٹارمی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اْس (الانا ایوانز) کے بارے میں آگہی رکھتے تھے۔
ایوانز کے مطابق اگلی رات اْس کی دوست اسٹارمی نے بار بار فون بھی کیا اور کہا کہ وہ ٹرمپ کے ساتھ ہے اور یہ بہت ہی اچھا ہو گا اگر وہ بھی شریک ہو جائے۔ الانا ایوانز کے مطابق اْس نے ہر مرتبہ ٹرمپ سے ملاقات کی دعوت کو رد کردیا تھا۔ایوانز نے ٹیلی فون کالز کے حوالے سے بتایا کہ چار پانچ مرتبہ فون کیا گیا اور آخری دو کالز میں تو اسٹارمی نے یہ بھی کہا کہ تمہاری گفتگو اِس وقت ڈونلڈ ٹرمپ بھی سن رہے ہیں۔ اسی دوران ٹرمپ نے بھی ہوٹل میں موج مستی کرنے کی دعوت دی۔
1557