قاہرہ۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی نے اپنے کیمپس کی حدود میں خواتین کے نقاب اوڑھنے پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق جامعہ کی طالبات اور فیکلٹی کی خواتین ارکان نے اس فیصلے کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیاتھا۔
اب یونیورسٹی نے اچانک ایک ای میل کے ذریعے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بعض طالبات اور عملہ کی ارکان خواتین نے اس پابندی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے سے متاثر ہوئی ہیں۔جامعہ کا کہنا ہے کہ اس کی سیکیورٹی پالیسیاں اور طریق کار اس کے کیمپس میں تمام طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔
907