952

پاکستان سمیت 10ممالک امریکہ کی واچ لسٹ میں شامل

واشنگٹن ۔ امریکہ نے پاکستان کومذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں کرنیوالے ممالک کی ’سپیشل واچ لسٹ‘میں شامل کر دیا ۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق بین الاقوامی مذہبی آزادی 1998 کے قانون کے تحت بنائی جانیوالی لسٹ کودوبارہ تشکیل دیا گیا ہے جس میں وہ ممالک شامل ہیں جہاں مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔

ان ممالک میں برما،چائنہ،ارٹیہ،ایران،شمالی کوریا،سوڈان،سعودی عرب، تاجکستان، ترکمانستان اور ازبکستان شامل ہیں۔یہ فہرست 22دسمبر 2017کو مرتب کی گئی۔امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان کوبھی مذہبی آزادی کی سنگین خلاف ورزیوں کی’ سپیشل واچ لسٹ ‘میں رکھا ہے ۔