راولپنڈی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کر لی ہے اور ان کی رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو 14 دن کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا گیا تھا۔ عدالت نے انہیں ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے بدلے رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ مقدمہ تھانہ ایئرپورٹ میں درج ہوا تھا، جس میں عالیہ حمزہ اور 4 دیگر افراد پر پولیس سے مزاحمت اور کارِ سرکار میں مداخلت کا الزام ہے۔