66

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا عثمان طارق کا بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن چیک کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کا ایکشن آئندہ چند دنوں میں لاہور کی لمز بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ کروایا جائے گا۔

کوئٹہ کی مینجمنٹ چاہتی ہے کہ جب تک ان کا ایکشن کلیئر نہ ہو، وہ ٹیم کا حصہ رہیں تاکہ ان کے کیریئر کو نقصان نہ پہنچے۔ عثمان طارق فی الحال نیٹس پر کوچز کے ساتھ اپنے ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔ ان کا ایکشن 14 اپریل کو ایک میچ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا تھا۔

امپائرز نے رپورٹ دی تھی، لیکن قوانین کے مطابق وہ اب بھی بولنگ کر سکتے ہیں، البتہ دوبارہ رپورٹ ہونے پر انہیں بولنگ سے روکا جا سکتا ہے۔