پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مندی کا رجحان رہا، جہاں 100 انڈیکس 1204 پوائنٹس کی کمی سے 1,17,226 پر بند ہوا۔ کاروبار کے آغاز میں کچھ بہتری دیکھی گئی، لیکن سرحدی صورتحال اور آئی ایم ایف کی رپورٹ نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا۔
آج کے دن 60 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 27.76 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کی مجموعی مالیت 103 ارب روپے کم ہو کر 14,340 ارب پر آ گئی ہے۔