63

ٹریفک نظام کی بہتری کیلئے اسلام آباد میں اہم منصوبے شروع

اسلام آباد میں شہریوں کی سہولت کے لیے کئی نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیض آباد انٹرچینج کو توسیع دی جائے گی اور وہاں مزید دو لینز کا اضافہ کیا جائے گا۔ فیصل چوک پر ٹریفک کو رواں رکھنے کے لیے انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ بلیو ایریا میں مکمل ہونے والا پارکنگ پلازہ جلد فعال کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فوڈ اسٹریٹ اور پارکنگ کے منصوبے کیلئے بہتر کاروباری ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔