حکومت نے رواں ماہ مزید ایک ہزار یوٹیلٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک اجلاس میں حکام نے بتایا کہ اب تک 2237 ملازمین کو بھی نوکریوں سے نکالا جا چکا ہے۔ گزشتہ سال یوٹیلٹی اسٹورز کو 38 ارب روپے کی سبسڈی دی گئی تھی، لیکن اس سال مختص 60 ارب کی سبسڈی ابھی تک نہیں ملی۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کیلئے ملک بھر میں کئی یوٹیلٹی اسٹورز بند کیے تھے۔