41

حادثاتی طور پر لگنے والی دنیا کی سب سے چھوٹی گرہ

اونٹاریو: سائنس دانوں نے حادثاتی طور پر دنیا کی سب سے چھوٹی اور مضبوط گرہ لگا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

سائنس دانوں کی اس حادثاتی خردبینی گرہ میں محض 54 جواہر(ایٹم) موجود ہیں جو تین بار گھوم کر ’ٹریفوائل گرہ‘ نامی انٹر لیسنگ لُوپ (تمام سِروں کا جُڑ کر ایک کُل بننا) بناتے ہے۔

یہ سہ شاخی ساخت غیر روایتی گرہوں کی سب سے سادہ شکل ہے اور یہ ریاضی کے گرہ کے نظریے کی بنیاد ہے۔

2020 میں کیمیاء دانوں نے 69 جواہر کی کڑی کو ایسے ترتیب دی تھی جس سے اس کڑی نے تین بار گھوم کر ٹریفوائل گرہ بنائی تھی۔

لیکن اس بار کینیڈا کی یونیورسٹی آف ویسٹرن اونٹاریوں اور چین کی چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے محققین نے مل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کی کامیاب کوشش کی۔

سائنس دانوں نے کے مطابق گولڈ اسٹائلائڈ کو ایک اور کاربن سانچے ڈائی فاسفائن لائگینڈ کے ساتھ جوڑنے کے بعد ٹیم نے گولڈ چین (کیٹینین) کے بجائے غیر متوقع طور پر ٹریفوائل گرہ بنالی۔