33

مردان ؛سبینکئی جبگئی میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

مردان کے علاقے سبینکئی  جبگئی کورونہ  میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا،  جس میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق رستم کے علاقے سبینکئی جبگئی کورونہ میں فائرنگ سے  تین افراد جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو1122 ٹیم نے لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو  ہسپتال منتقل کیا ، جانبحق افراد کی شناخت 34 سالہ روزی خان، 25 سالہ شفیق اور 34 سالہ شاہ زمین  کے نام سے ہوئی ہے ۔