46

اغوا برائے تاوان میں ملوث دو سابق اہلکار گرفتار

کراچی میں اغواء برائے تاوان میں ملوث کاؤنٹر ٹیرررازم کے برطرف دو سابقہ اہلکاروں کو اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزمان نے سادہ لباس میں سی ٹی ڈی کی موبائل کے ہمراہ سوفٹ ویئر ہاؤس پر غیر قانونی چھاپہ مارا۔ محمودآباد سے شہری کو اغوا کیا اور دو لاکھ بیس ہزار روپے اے ٹی ایم سے نکالے۔

ملزمان اہلکاروں نے متاثرہ شہری سے مزید دس لاکھ روپے وصول کیےتھے۔

ملزمان کے خلاف یاسر جاوید نامی شہری نے اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان کے ساتھ مزید چھ افراد اور بھی واردات میں شامل تھے۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ دیگر افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

احمد نواز چیمہ ڈی آئی جی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ اہلکاروں فہیم اور محمد احمد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔