33

کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بال بال بچ گئی جبکہ ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے کپلنگ ٹوٹنے سے ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہو گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور آنے والی قراقرم ایکسپریس ٹرین 2 حصوں میں تقسیم ہوگئی ، جس کے باعث ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہوتے ہوئے بال بال بچ گئی۔

ٹرین کو زور دار جھٹکا لگنے سے مسافروں میں خوف پیدا ہو گیا، ٹرین کے رکتے ہی مسافر بوگیوں سے باہر نکل آئے۔

ذرائع کے مطابق حادثہ ایمرجنسی بریک لگانے کی وجہ سے کپلنگ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا جبکہ قراقرم ایکسپریس کا حادثہ لاہور آتے ہوئے گوجرہ کے قریب پیش آیا۔

ٹرین انتظامیہ نے بتایا کہ قراقرم ایکسپریس حادثے میں تمام متاثر محفوظ رہے، مسافروں کو جلد ضروری مرمت کے بعد لاہور روانہ کر دیا جائے گا۔