43

شکارپور: مسافر وین اور کار میں تصادم، 20 افراد شدید زخمی

شکارپور لاڑکانہ انڈس ہائی وے پر  تیز رفتار مسافر وین اور کار میں تصادم، خواتین اور بچوں سمیت 20 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شکارپور لاڑکانہ انڈس ہائی وے مدیجی میں تیز رفتار مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں 20 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثہ مسافر وین اور کار کے درمیان تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔