31

پشاور میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 10 افراد زخمی

پشاور رنگ روڈ کبوتر چوک میں سلینڈر کی دکان میں دھماکا ہوگیا، واقعے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، بچے بھی شامل ہیں۔

ریسکیو ریسکیو 1122 کے مطابق پشاور کے علاقے کبوتر چورک پر گیس سلنڈرز کی دکان میں دھماکا ہوا، دھماکے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔