31

خاران ؛عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکا

 خاران میں عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دھماکا ہو گیا۔

خاران میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں عام انتخابات کیلئے افسران کی ٹریننگ سیشن کے دوران دستی بم دھماکہ ہوا، ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں الیکشن کے ٹریننگ کے دوران حملہ کیا تاہم حملے سے کوئی جانی و مالی نقصانات کی اطلاع سامنے نہیں آسکی۔

دھماکے کے بعد نامعلوم افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی۔