فیض آباد دھرنا کیس میں سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان نے تحریری بیان کمشن کو بھجوا دیا۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان نے تینوں سروسز چیفس کو خطوط لکھ دیے، آرمی چیف ، ایئر چیف اور نیول چیف کو خطوط لکھ دیے گئے، تینوں سروسز چیفس کو سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں خطوط لکھے گئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تینوں سروسز چیفس کو 2017 کے دھرنے میں اپنے افسران کے کردار کا جائزہ لے کر کارروائی کا کہا گیا، سیکریٹری دفاع نے اپنا تحریری بیان کمشن کو بھجوا دیا۔