28

شمالی وزیرستان میں فائرنگ، پی کے 104 سے امیدوار سمیت 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پی کے 104 سے امیدوار ملک کلیم اللہ سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ کے گاؤں تپی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ملک کلیم اللہ، مسرور اور محمد سخی شامل ہیں، ملک کلیم اللہ نے پی کے 104 سے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔