45

تربت میں فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر سینیٹر اسلم بلیدی شدید زخمی

بلوچستان کے ضلع تربت میں میر عیسیٰ قومی پارک کے قریب فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر سینیٹر میر اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ تربت میں میر عیسیٰ قومی پارک کے قریب فائرنگ پیش آیا، جہاں فائرنگ سے سابق صوبائی وزیر سینیٹر میر اسلم بلیدی شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ میر اسلم بلیدی کو زخمی حالت میں ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سابق صوبائی وزیر میر اسلم بلیدی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 258 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ہیں۔