45

کراچی : جواں سال لڑکی نے 12ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی

کراچی میں فائیو اسٹار چورنگی کے قریب نجی مال کی بارہویں منزل سے چھلانگ لگا کر لڑکی نے خودکشی کرلی۔

پولیس کےمطابق عمارت سے چھلانگ لگانے والی بیس سالہ اقرا نفسیاتی مریضہ تھی، اور اس کا اسپتال میں علاج جاری تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ اقرا شادمان ٹاؤن کی رہائشی ہے اور اپنی پھوپھی کے گھر آئی ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق لڑکی اقرا نے چھ مہینے پہلے شادمان ٹاؤن میں اپنے گھر کی چھت سے کود کر خودکشی کی کوشش کی تھی، جب کہ اقرا کا ناظم آباد کے اسپتال میں علاج چل رہا تھا۔