27

لاہور: رشتہ سے انکار پر خاتون اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا

شاہدرہ میں رشتے سے انکار پر خاتون ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا گیا جب کہ ڈیفنس میں ایک لڑکی نے کافی شاف کی بالائی منزل سے چھلانگ دی، دونوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس بی کے علاقہ میں کافی شاپ کی بالائی منزل سے لڑکی نے چھلانگ لگا دی، جسے زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق لڑکی نیچے کھڑی گاڑی کی چھت پر گری، اور اس کی حالت تشویشناک ہےِ، تاحال خودکشی کی وجہ پتہ نہیں چلی، تایم تشویش کررہے ہیں۔

دوسری جانب شاہدرہ ٹاؤن میں تیزاب گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں دو نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے رشتہ سے انکار پر اسکول ٹیچر پر تیزاب پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ اسکول ٹیچر کی شناخت عائشہ کے نام سے ہوئی ہے، جس کا چہرہ جھلس گیا ہے، اور اسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، جس کی شناخت عمر کے نام سے ہوئ یہے، ملزم متاثرہ عائشہ کو پسند کرتا تھا، اور اس نے رشتے سے انکار پر عائشہ کے منہ پر تیزاب پھینک دیا۔