پی ٹی آئی کے رہنما اورسابق ایم پی اے ملک شفیع کوسوات پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
ملک شفیع اللہ دارالقضاء سوات جارہے تھے کہ راستے میں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔
ملک شفیع اللہ کو بنڑ پولیس سٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ روزپی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر انور زیب خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔
تحریک انصاف کے رہنما انورزیب خان اپنے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل دائر کرنے کیلئے دارلقضاء سوات جا رہے تھے۔
پولیس ذرائع کے مطابق انہیں بنڑ پولیس نے حراست میں لیا ہے ۔